سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں 7.15فیصد اضافہ

سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں 7.15فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) سری لنکا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 7.15فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 2011-12ءکے دوران سری لنکا کو 305.301ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ سال 2012-13ءکے دوران ملکی برآمدات کا حجم 327.141ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13ءکے دوران سری لنکا کو سوتی کپڑا ، سیمنٹ ، چینی ، گندم ، سبزیاں ، چاول ، سوتی دھاگہ ، مچھلی ، بستر کی چادریں ، جانورروں کی خوراک ، پھل ، تیار ملبوسات اور دوائیوں کی برآمدات کی گئیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ برآمدات سوتی کپڑے کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر سیمنٹ کی برآمدات رہیں ۔

مزید :

کامرس -