پاکستان چاول کی برآمد سے دو ارب ڈالر کما رہا ہے
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان چاولوں کی برآمدات سے دو ارب ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا ہے جبکہ اس کے لئے آب پاشی کے پانی کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ ایک کلوگرام چاول کی تیاری کے عمل میں چار ہزار لیٹر پانی کی کھپت ہوتی ہے۔ پانی کی بہت زیادہ کھپت پریشان کن ہے کیونکہ مستقبل میں ملک میں پانی کی کمی کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ نامور زرعی سائنسدان اور جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر اقرار احمدخان نے کہا ہے کہ کم پانی استعمال کرنے والی فصلوں کی کاشتکاری میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پانی کی شدید قلت کے خطرات کا سامنا ہے اور آنے والے سالوں میں اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے زیادہ استفادہ کے حوالہ سے کاشتکاروں کی معلومات میں اضافہ اور پانی ذخیرہ کرنے کے وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیرزمین پانی کے استعمال میں اعتدال لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ٹیوب ویلز کے ذریعے بہت زیادہ پانی استعمال کر رہے ہیں جبکہ آبی ذخائر کی تعمیر پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے زیادہ ستعمال کو یقینی بنانے کیلئے اس کی ری سائیکلنگ کے اقدام کرنے ہوں