یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی) نومبر 2013 ءکے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 47 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک مہینہ کے دوران چار لاکھ 80 ہزار ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال نومبر 2012ءکے دوران تین لاکھ 27 ہزار ٹن یوریا فروخت کی گئی تھی۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری تا نومبر 2013ءکے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں یوریا کھاد کی فروخت میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس دوران 5.1 ملین ٹن یوریا کھاد فروخت کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے گیارہ مہینوں کے دوران 4.2 ملین ٹن کھاد فروخت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی فروخت میں ہونے والے اضافہ سے زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جائے گا بلکہ زائد از ضرورت زرعی اجناس کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاسکے گا۔

مزید : کامرس