بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم کی شرح میں 5.56 فیصد اضافہ

بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم کی شرح میں 5.56 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) وزارت اوورسیز پاکستانیز اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گذشتہ پانچ سال کے دوران 55.01 بلین ڈالر پاکستان بھجوائے ہیں۔ وزارت کی دستاویز کے مطابق مالی سال 2011-12ءکے مقابلہ میں مالی سال 2012-13ءمیں بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقم کی شرح میں 5.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2012ءسے جون 2013ءتک ارسال کردہ رقم 13920.26 ملین ڈالر ہے جبکہ 2011-12ءکے اسی عرصہ کے دوران 13186.62 ملین ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی گئی تھیں۔ دستاویز کے مطابق 55.01 بلین ڈالر کی گذشتہ پانچ سال کی تفصیلات کے مطابق مالی سال 2008-09ءکے دوران 7.81 بلین ڈالر، مالی سال 2009-10ءکے دوران 8.90 بلین ڈالر، مالی سال 2010-11ءمیں 11.20 بلین ڈالر، 2011-12ءمیں 13.18 بلین ڈالر اور مالی سال 2012-13ءکے دوران 13.92 بلین ڈالر بھجوائے گئے۔

مزید : کامرس