دفاع پاکستان کارواں میں انسانوں کا ٹھا ٹھیں مارتا سمندر، کلمہ طیبہ والے لہراتے پرچم

دفاع پاکستان کارواں میں انسانوں کا ٹھا ٹھیں مارتا سمندر، کلمہ طیبہ والے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹاف رپورٹر)دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے امریکی ڈرون حملوں، نیٹو سپلائی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ و آزاد کشمیر کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اعلان کے خلاف نیلا گنبد سے مسجد شہداءتک دفاع پاکستان کارواں میں انسانوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر امڈ آیا۔کارواں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز و دینی مدارس کے طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک بڑے جم غفیر نے شرکت کی۔دفاع پاکستان کارواں کی میزبانی جماعةالدعوة نے کی۔نیلا گنبد سے ہزاروں افراد گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ‘کاروں، بسوں‘ویگنوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار ہو کرمسجد شہداءکی جانب بڑھنا شروع ہوئے تو دور دور تک ہر طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریںاور کلمہ طیبہ والے پرچم لہراتے نظرا ٓئے۔اس موقع پر شرکاءکی جانب سے امریکہ،نیٹو فورسز اوربھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔شرکاءکی بڑی تعدادنے ہاتھوں میںپلے کارڈز ، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیریوں کو تقسیم کرنے کیلئے دیوار برہمن نامنظور، نامنظور، بند کرو‘ بند کرو نیٹو سپلائی بند کرو،پاکستانی حدود میں گھسنے والے ڈرون طیارے مار گرائے جائیں، امریکی ڈرون طیارے فضا میں برستی موت ہیں اوردیوار برہمن کی تعمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی ہے‘ جیسی تحریریں درج تھیں۔اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔جماعةالدعوة کی جانب سے لاہور کے بیسیوں مقامات سے علماءکرام اور تحصیلی ذمہ داران کی قیادت میں قافلے ترتیب دیے گئے تھے جو مقامی لوگوں کو لیکر کارواں میں شریک ہوئے۔نیلا گنبد سے مسجد شہداءتک کے علاقے بھارت سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا، حافظ محمد سعید قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی ڈرون گرائے جائیں اور کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، جنگ رہے گی‘کے نعروں سے گونج اٹھے۔کارواں میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے اہلیان لاہور نے امریکی ڈرون گرانے ، مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی جارحیت کے خاتمہ تک انڈیا سے دوستی اور تجارتی معاہدوں کو مسترد کرنے کا مضبوط پیغام دیا۔ دفاع پاکستان کارواں میں شرکت کیلئے لوگ صبح دس بجے سے ہی نیلا گنبدپہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ دن ایک بجے تک ایک بڑا جم غفیر نیلا گنداور اسکے اطراف میں جمع ہوچکا تھا۔‘دفاع پاکستان کارواں میں جماعت الدعوة، جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی اور المحمدیہ سٹوڈنٹس سمیت دیگر طلباءتنظیموں اورجماعتوں کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جماعت الدعوة کے چار ہزار سے زائد کارکنان نے سکیورٹی و دیگر انتظامی امور سرانجام دیے۔سکیورٹی ٹیم کی جانب سے خصوصی طور پر گاڑیوں پر کلوز سرکٹ سکیورٹی کیمرے نصب کرکے کارواں کو مکمل طور پر مانیٹر کیا۔کارواں کے راستے میں مختلف مقامات پر ہزاروں شرکاءنے دفاع پاکستان کارواں کا پرجوش استقبال کیا اور قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں‘مقامی تاجروں اور مختلف علاقوں کے رہائشیوں کی جانب سے بھی کارواں کاپرجوش استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شرکاءسے بھرپور انداز میں یک جہتی کا اظہار کیا ۔ لوگ دکانوں اور گھروں کی چھتوں پر چڑ ھ کر بھارت و امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد اوربھارت سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا‘جیسے لگائے جانے والے نعروں کے جوابات دیتے رہے ۔کارواں کے اختتام پر اسمبلی ہال چوک میں ایک بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔
                           ٹھاٹھیں مارتا سمندر

مزید :

صفحہ اول -