شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر مجیب الرحمن شامی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر مجیب الرحمن شامی ...

لاہور ( آئی این پی ) مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سی پی این ای کے انتخابات میں نومنتخب صدر مجیب الرحمن شامی اور دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجیب الرحمن شامی جیسے سینئر، نڈر اور محب وطن صحافی کی قیادت میں یہ تنظیم قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کی سوچ کو آگے بڑھانے اور غربت و جہالت کے خاتمہ کے علاوہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے تحفظ کی سوچ کو فروغ دے گی اور معاشرہ کے مختلف طبقوں کی رہنمائی کرے گی۔

                  عہدیداروں کو مبارکباد

مزید : صفحہ اول