ن لیگ حکومت کو بھی کاروبار کے طور پر چلانا چاہتی ہے، محمود الرشید

ن لیگ حکومت کو بھی کاروبار کے طور پر چلانا چاہتی ہے، محمود الرشید

  

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو لاہور میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ کریگی‘ حکمرانوں نے قوم کا جینا مشکل کردیا ہے‘ امیروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے انہیں ٹیکس چوری کی کھلی چھٹی دی جا رہی ہے‘ ن لیگ کی حکومت کو بھی کاروبار کے طور پر چلانا چاہتی ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں‘ سانحہ راولپنڈی پر حکومت کو پردہ نہیں ڈالنے دیا جائیگا انہیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ہر سوال کا جواب دینا ہو گا۔ وہ اتوار کے روز اپنے دفتر میں تحریک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ انتخابی مہم میں بڑے بڑے دعوے کرنیوالی ن لیگ آج مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور پانچ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی عوامی مسئلہ حل نہیں ہو سکا بلکہ مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امیروں سے ٹیکس نہیں لیا جائیگا اس وقت تک ملکی معیشت مضبوط نہیں ہو گی لیکن حکمران غریبوں سے ٹیکس لیکر ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مہنگائی اور دیگر حکومتی پالیسیوں کے خلاف 22 دسمبر کو لاہور میں تاریخی احتجاجی مظاہرہ کریگی اور احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائیگا۔

                   محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -