پیپلز پارٹی آج بھی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، ملک حاکمین

پیپلز پارٹی آج بھی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، ملک حاکمین

  

اسلام آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر ملک حاکمین خان نے پارٹی کا 46واں یوم تاسیس بھرپور طور پر منانے پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدکے جیالے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جاں نثار آج بھی متحد ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں منعقد ہونے والی تقریبات سے حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری اور سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیربھٹو شہید کے تمام وفادار پارٹی کارکن ان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں،

ملک حاکمین

مزید :

صفحہ آخر -