ہالی وڈ کے معروف اداکار پال واکر کار حادثے میں ہلاک ہو گئے

ہالی وڈ کے معروف اداکار پال واکر کار حادثے میں ہلاک ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیلیفورنیا (خصوصی رپورٹ)ہالی وڈ کے معروف امریکی اداکار اور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ سیریز کے ہیرو پال واکر کیلیفورنیا میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔اس بات کی تصدیق ان کے پبلیسسٹ یا ناشر نے کی ہے فیس بک پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ واکر اپنے ایک دوست کی کار میں سوار تھے ۔اطلاعات کے مطابق وہ ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔انھوں نے سنہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ میں اداکاری کی تھی اس کے بعد اس فرنچائزی سے منسلک چھ مزید فلموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔انھوں نے ایک جاسوسی ڈرامے ’آورز‘ میں بھی اداکاری کی ہے۔ یہ فلم اس مہینے ریلیز ہونے والی ہے۔لاس اینجلس کاو¿نٹی پولیس نے کہا ہے کہ یہ کار حادثہ ویلنسیا کمیونیٹی میں پیش آیا۔تصاویر میں ایک لال رنگ کی پورشے سپورٹس کار کا ملبہ سڑک کے کنارے پڑا دیکھا گیا ۔محکمے کا کہنا ہے کہ کار کے ٹکرانے کی خبر ملتے ہی جب پولیس وہاں پہنچی تو انھوں نے ایک کار کو پوری طرح سے شعلوں کی آغوش میں دیکھا۔ اس میں موجود دو اشخاص کو جائے حادثہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔واکر کے فیس بک پر ڈالے گئے بیان میں لکھا ہے ’ہم لوگ اس اچانک اور ناقابل یقین خبر سے سکتے کے عالم میں ہیں۔‘یونیورسل پکچرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ’یونیورسل کے ہم تمام لوگ اس خبر سے بے حد افسردہ اور دل گرفتہ ہیں۔ پال ہمارے سٹوڈیو کے سب سے محبوب اور معزز افراد میں شامل رہے۔ وہ ہمارے سٹوڈیو کے خاندان سے گذشتہ 14 سال سے وابستہ تھے اور یہ ہمارے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
پال واکر

مزید :

صفحہ آخر -