پولیو ٹیم پر حملے کا زخمی ڈرائیور بھی چل بسا

پولیو ٹیم پر حملے کا زخمی ڈرائیور بھی چل بسا

  

پشاور (نمائندہ خصوصی ) پشاور کے نواحی علاقہ بھادر کلی میں پولیو ٹیم پر دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اس طرح جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی واقعات کے مطابق گذشتہ روز کوہاٹ روڈ پشاور میں پولیو ٹیم میں شامل ارکان بچوں کو پولیو اور خسرہ کے قطرے پلانے پہنچی تو گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرن کی جسکے نتیجہ میں پشاور پولیس کا کانسٹیبل ذاکر خان متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور عابد علی ولد شوکت علی سکنہ اچینی شدید زخمی ہوگیا جسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں امداد کی فراہمی کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

زخمی چل بسا

مزید :

صفحہ آخر -