سوامی شدرام کا جنم دن ، شرکت کے لیے ہندو وں کا وفدپاکستان پہنچ گیا

سوامی شدرام کا جنم دن ، شرکت کے لیے ہندو وں کا وفدپاکستان پہنچ گیا

لاہور (وقائع نگار )ہندوﺅں کے روحانی پیشواسوامی شدرام کی جنم دن کی تفریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ہندویاتریوں کا وفد گروپ لیڈر یوڈھشٹر لال کی قیادت میں واہگہ بارڈر پیدل پہنچ گیا ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین سکندر اسماعیل کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل (شرائنز)اظہر نذیر سلہری اور بورڈ کے اعلی افسران نے انکا بھر پور استقبال کیا،آنے والے مہمان یاتریوں کی آنکھیں اسوقت اشکبار ہو گئیں جب انہوں نے پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ یو دھشٹر لال نے کہا کہ پاکستان آکر اپنا یت کا احسا س ہوتا ہے ،ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اپنے گھرمیں آگئے ہیں ،آج جو یہاں کے ہندوﺅں کو عزت حاصل ہے سابق ادوار میں نہ تھی، پاکستان میں اقلیتوں اور خاص طور پر ہندوﺅں کے ساتھ خصوصی پیارو محبت کی وجہ سے پاکستان کی عزت ووقار میں اضافہ ہوا ہے او ر بھارت میںبسنے والے مسلمانوں کے ساتھ دوستی کے رشتہ میں مضبوطی آ رہی ہے جس پر ہم حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے بے حد مشکور ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جنر ل اظہر نذیر سلہری نے بتا یاکہ 3دستمبر تک ہندو یاتری اپنی رسومات میر پور میتھلو میں ادا کر یںگے، شاہدانی دربار میر پور میں اپنی تقریبات کے ادائیگی کے بعدخان پور،گھوٹکی ،سادھو بیلا مندرسکھراور دیگر عبادت گاہوں کا دورہ کریں گے جہاں پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ سکندر اسماعیل کی ہدایت پر یاتریوی کیلئے سفری سہولیات ،سیکورٹی ،طعام ،میڈیکل اور رہائش کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔

 بھارتی

مزید : صفحہ آخر