دفاع پاکستان کونسل کی احتجاجی ریلی ¾ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا

دفاع پاکستان کونسل کی احتجاجی ریلی ¾ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا

لاہور(اے این این ) دفاع پاکستان کونسل کی مال روڈ پر احتجاجی ریلی سے قبل پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مال روڈ پر ڈرون حملوں اور نیٹو کے خلاف دفاع پاکستان کونسل کی احتجاجی ریلی سے قبل پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ پولیس کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکا جس کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : صفحہ آخر