ٹیم کی کمزور بیٹنگ لائن پر سخت تشویش ہے ¾ محمد یوسف

ٹیم کی کمزور بیٹنگ لائن پر سخت تشویش ہے ¾ محمد یوسف

 لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹسمین محمد یوسف نے کہا ہے کہ ٹیم کی کمزور بیٹنگ لائن پر سخت تشویش ہے۔ماضی میں بھی بیٹنگ لائن غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھاتی تھی تاہم موجودہ ٹیم کی کارکردگی بہت زیادہ خراب ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ سیریز اور اس سے قبل جب بھی فتح ملی۔ اس میں بولروں کا کردار اہم رہا سنچورین میں بیٹنگ لائن نے اسٹروک کے لئے جن گیندوں کا انتخاب کیا وہ ان کے شایان شان نہیں تھا۔اسد شفیق کو ون ڈاﺅن پر کھلانا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن کی کارکردگی میں تسلسل اور بہتری لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔کب تک بولر میچ جتواتے رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی