آسٹریلیا اور انگلینڈ مےں دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے شروع ہو گا

آسٹریلیا اور انگلینڈ مےں دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے شروع ہو گا

  

ایڈیلیڈ (اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈیلیڈ، اوول میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 381 رنز سے زیر کیا تھا۔ انگلش ٹیم مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل کے دفاع کیلئے کوشاں ہے جبکہ دوسری جانب کینگروز اپنی سرزمین اور ہوم کراﺅڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایشز کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -