جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر ) بھارت مےں کھےلے جانے والے جونےئر ہاکی ورلڈ کپ مےں شرکت کے لئے قومی ٹےم آج پےر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگی ۔ گزشتہ روز بھارتی ہائی کمےشن نے پاکستانی کھلاڑےوں کو وےزے جاری دےئے ہےں ۔ اےونٹ کا باقاعدہ آغاز 6 دسمبر سے سے ہوگا ۔ پاکستانی ٹےم 6 دسمبر کو مصر کے خلاف مےچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی ۔6 سے 15 دسمبر تک بھارت میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فےڈرےشن نے اس امےد کا اظہار کےاہے کہ اس ورلڈ کپ مےں قومی ٹےم بہترےن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -