قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،نیشنل بنک اوریونائیٹڈ نے اپنے میچ جیت لئے

قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،نیشنل بنک اوریونائیٹڈ نے اپنے میچ جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ(ڈیپارٹمنٹ)میںنیشنل بنک اوریونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچزجیت لئے،نیشنل بنک نے سٹیٹ بنک کو7وکٹوںسے اوریونائیٹڈبنک نے پی آئی اے کو9وکٹوںسے شکست دی۔پہلامیچ قذافی سٹیڈیم لاہورمیںگروپ اے کی ٹیموںنیشنل بنک اورسٹیٹ بنک کے مابین کھیلاگیاجونیشنل بنک نے7وکٹوںسے جیت لیا،سٹیٹ بنک کی پوری ٹیم 19.3اووروںمیں76 رنزبناکرآو¿ٹ ہوگئی گلریزصدف18، محمدسعد15 اوررمیض راجہ(جونیئر)8رنزبناکرنمایاںبیٹسمین رہے نیشنل بنک کے حماداعظم،عثمان قادر،عدنان رسول،رضاح اورمحمدنوازنے2،2کھلاڑیوںکوآو¿ٹ کیابعدمیںبیٹنگ کرتے ہوئے نیشنل بنک نے14.5 اووروںمیں3 وکٹوںکے نقصان پر81رنزبناکرمیچ جیت لیاحماداعظم27*، اکبرالرحمان 23اورانورحفیظ 13رنزبناکرنمایاںبیٹسمین رہے سٹیٹ بنک کے تابش خان،علی مرتضیٰ اورحسن محمدنے ایک ایک کھلاڑی کوآو¿ٹ کیا۔نیشنل بنک کے حماداعظم مین آف دی میچ قرارپائے۔دوسرامیچ گروپ اے کی ٹیموںپی آئی اے اوریونائیٹڈبنک کی ٹیموںکے مابین ایل سی سی اے گراو¿نڈمیںکھیلاگیاجویونائیٹڈبنک نے یکطرفہ مقابلے کے بعد9 وکٹوںسے جیت لیا۔پی آئی اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اووروںمیں5وکٹوںکے نقصان پر 133رنزبنائے فیصل اقبال 33، فہداقبال 32 اورفرازاحمد 31رنزبنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔یونائیٹڈ بنک کے کاشف بھٹی نے7 رنزدے کر2 کھلاڑیوںکوآو¿ٹ کیا ۔ بعد میںبیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ بنک نے 19.2اووروںمیںاےک وکٹ کے نقصان پر 136رنز بناکرمیچ جیت لیا۔عابدعلی 62 اور وجاہ الدین 50 رنزبناکرناٹ آو¿ٹ رہے۔یونائیٹڈبنک کے عابد علی مین آف دی میچ قرارپائے۔