اعصام الحق 10 سال بعد اپنے ملک میں کھیلیں گے

اعصام الحق 10 سال بعد اپنے ملک میں کھیلیں گے

لاہور (آئی این پی )ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہاہے کہ دس سال بعد اپنے ملک میں کسی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے، رحیم ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔لاہور جمخانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس سٹار اعصام الحق نے بتایا کہ وہ دس سال کے طویل عرصہ بعد پاکستان میں کھیلے جانے والے کسی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا رہے ہیں ۔

جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں اور آر گنائزرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برس سے نئے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے جس کی بڑی وجہ ڈومیسٹک سطح پر ایونٹس کا نہ ہونا ہے ،ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ اس طرح کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جس پر آرگنائزنگ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی