آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 34-2سے شکست دے کر رگبی ورلڈ کپ لیا

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 34-2سے شکست دے کر رگبی ورلڈ کپ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر(آن لائن)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 34-2سے ہرا کر دسویں مرتبہ رگبی لیگ ورلڈ کپ جیت لیا ہے،کھیل کی انسٹھ سالہ تاریخ میں یہ پہلا یکطرفہ مقابلہ تھا۔انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں کھیلے گئے چودہویںرگبی لیگ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے شا ندا ر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو یکطر فہ مقابلے کے بعددو کے مقابلے میں چونتیس گولز سے شکست دی۔
فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی نیوزی لینڈ پو دباﺅ برقرار رکھا اور پے درپے گولز کر کے کیوی ٹیم کو زیر کر دیاجبکہ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف بے بسی کی تصویر نظر آئی۔اب کھیلے گئے چودہ رگبی لیگ عالمی کپ میں آسٹریلیا کی دسویں فتح ہے۔