ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ مےں پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا
ویلنگٹن (اے اےن اےن ) وےسٹ انڈےز اور نےوزی لےنڈ کی کرکٹ ٹےموں کے درمےان تےن ٹےسٹ مےچز پر مشتمل سےرےز کا پہلا ٹےسٹ مےچ منگل کو شروع ہوگا ۔اس سےرےز کی مےزبانی نےوزی لےنڈ کررہا ہے ۔ پہلے ٹےسٹ مےچ کی تےاری کے لئے وےسٹ انڈےز کی ٹےم نےوزی لےنڈ الےون کے ساتھ اےک پرےکٹس مےچ بھی کھےلا جس کا کوئی بھی نتےجہ نہ نکل سکا ۔ دورہ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹےسٹ کے ساتھ ساتھ 5 ایک روزہ اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔ دونوں ٹےموں کے درمےان دوسرا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد ایک روز سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 26 دسمبر، دوسرا ایک روزہ میچ 29 دسمبر، تیسرا ایک روزہ میچ یکم جنوری، چوتھا ایک روزہ میچ 4 جنوری اور سیریز کا 5 واں اور آخری ایک روزہ میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد ٹوئنٹی 20 میچز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 11 جنوری جبکہ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔