مصباح الحق نے سال2013ءمیںکئی ریکارڈزاپنے نام کرلئے

مصباح الحق نے سال2013ءمیںکئی ریکارڈزاپنے نام کرلئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سال2013ءمیںکئی ریکارڈزاپنے نام کرلئے ،جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میںانہوںنے اپنی تیرہویںنصف سنچری سکورکی،مصباح نے سال 2013ءمیں اپنی 13 ویں نصف سنچری مکمل کرکے سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ایک سال میں سب سے زیادہ مرتبہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز ان سے قبل یونس خان کے پاس تھا جنہوں نے 2002ءمیں 36 ایک روزہ مقابلوں میں 12 نصف سنچریاں بنائی تھیں جبکہ مصباح نے سپر اسپورٹ پارک میں کیریئر کی 33 ویں اور سال کی 13 ویں نصف سنچری بنائی۔ اسطرح وہ سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کے عالمی ریکارڈ کو بھی برابر کرگئے ہیں۔ان سے قبل جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن نے سال 2000ءمیں 36 ایک روزہ مقابلوں میں جبکہ بھارت کے سچن تنڈولکر نے 2007ءمیں 33 ون ڈے میچز میں13، 13 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔اسکے علاوہ وہ ون ڈے میںایک سال کے دوران زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑیوںکی فہرست میںدوسرے نمبرپرہیںاورزیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوںکی فہرست میںانکانمبرتیسراہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی