جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز، احمد شہزاد بیٹنگ ، اجمل باﺅلنگ میں سرفہرست رہے

جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز، احمد شہزاد بیٹنگ ، اجمل باﺅلنگ میں سرفہرست ...

اسلام آباد (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں احمد شہزاد بیٹنگ اور سعید اجمل باﺅلنگ میں باﺅلنگ میں سرفہرست رہے۔ احمد شہزاد نے تین میچز میں 45 کی اوسط سے 137 رنز سکور کئے جس میں 102 رنز کی دلکش اننگز شامل ہے۔ کپتان مصباح الحق 104 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 89 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ باﺅلنگ میں مایہ ناز اسپنر سعید اجمل 5 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے، انہیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ جنید خان اور بلاول بھٹی نے چار، چار جبکہ شاہد آفریدی نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی