برطانو ی شہزادے ولیم کا موٹربائیک سے گہری دلچسپی کا اظہار
لندن(آئی این پی ) برطانو ی شہزادے ولیم نے برطانیہ کے سب سے بڑے موٹر بائیک شو میں شرکت کرتے ہوئے موٹربائیک سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے اس موٹر بائیک فیسٹول میں شاندار گاڑیوں کے ساتھ ڈیوک آف کیمرج سب کی توجہ کا مرکز بنے۔شہزادہ ولیم نے اپنی پسندیدہ موٹرسائیکل کودیکھ کرموٹر سائیکل سے محبت کا اظہار کیا اور شو میں موجود پرستاروں کے اسرار پر اس پر سوار بھی ہوئے۔ شہزادہ ولیم نے دیگر موٹر سائیکل اسٹالز پر بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔