چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ راولپنڈی کے غفنفر محمود نے جیت لی

چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ راولپنڈی کے غفنفر محمود نے جیت لی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ راولپنڈی کے غفنفر محمود نے جیت لی۔تین روزہ چیمپئن شپ کے ایمچور کیٹگری کے گراس ایونٹ میں غضنفر محمود پہلے، رائل پام کے محمد رحمٰن دوسرے اور ملتان کے ذوالفقار علی تیسرے نمبر پر رہے، نیٹ کیٹیگری میں سلمان جہانگیر نے پہلی، سلیم رضا نے دوسری اور رضوان اسلم نے تیسری پوزیشن سمیٹی۔

سینئر کے گراس ایونٹ میں کرنل شفیع فاتح رہے جبکہ جاوید اے خان رنر اپ اور کرنل آصف مہدی تیسرے نمبر پر رہے۔ نیٹ ایونٹ میں سلمان خان نے فتح حاصل کی۔ اختر حیات نے دوسری اور طارق ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لیڈیز کا گراس ایونٹ زیب النساءکے نام رہا۔غزالہ یاسمین دوسرے اور مریامہ خان تیسرے نمبر پر رہیں۔ نیٹ ایونٹ میں نوری زمان خان پہلے، عابدہ اسلم دوسرے اور مسز سلیم اختر تیسرے نمبر پر رہیں۔گالف چیمپئن شپ کی جونیئر کیٹیگری کے گراس ایونٹ میں طلحہ شفقت فاتح رہے، زین ابراہیم دوسرے اور راﺅ حارث تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح نیٹ ایونٹ میں سعد نوید نے کامیابی حاصل کی۔ اوسارم ناصر دوسرے اور طٰحہ ذکاءتیسرے نمبر پر رہے۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -