کراچی میں فائرنگ ، پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ ، پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق
کراچی میں فائرنگ ، پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہرقائد میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے، مزار قائد کے قریب ٹارگٹ کلنگ میں 2دوستوں کی ہلاکت کے بعد سے ایم اے جناح روڈ مزار قائد کے اطراف سڑکیں بند ہیں اور احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑدیاگیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کردیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق مزار قائد کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہو نے والے افراد سولجر بازار نمبر 2 کے رہائشی تھے ۔ شیعہ علماءکونسل کے مطابق مزار قائد پر فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد مدبر رضا اور حیدر رضا آپس میں گہرے دوست تھے ۔ مقتولین کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز ظہرین متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ لواحقین کریں گے۔ مزار قائد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اظہار افسوس کیا اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتار کر نے کا حکم دے دیا، جبکہ آئی جی سندھ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ لیاقت آباد بی ون ایریا اور عیسیٰ نگری کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق عیسیٰ نگری میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے معروف عالم دین سید نور الزمان نقشبندی کے قریبی ساتھی شعیب تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ کے قریب فائرنگ کر کے پولیس اہلکار تصور کو قتل اور قربان جیلانی کو زخمی کردیا۔ ایس پی نیو کراچی کے مطابق اہلکاروں پر منشیات فروشوں نے تعاقب کرنے کے بعد فائرنگ کی۔لیاری کے علاقے بہار کالونی اور گلستان کالونی میں دو افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کے مطابق دونوں مقتولین گینگ وار کے فیصل پٹھان گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ 

مزید :

کراچی -