بھارت پاکستان پر قبضہ چاہتاہے: راجہ ظفرالحق، آزادکشمیر دوسرا’بلوچستان‘ بن سکتاہے: فاروق حیدر

بھارت پاکستان پر قبضہ چاہتاہے: راجہ ظفرالحق، آزادکشمیر دوسرا’بلوچستان‘ بن ...
بھارت پاکستان پر قبضہ چاہتاہے: راجہ ظفرالحق، آزادکشمیر دوسرا’بلوچستان‘ بن سکتاہے: فاروق حیدر

  

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں ہونے والی تخریب کاری میں بھارت ملوث ہے،نئی دہلی پاکستان پر قابض ہونا چاہتا ہے۔ پیپلز پارٹی کوٹلی آزاد کشمیر کے رہنماءملک یوسف کی ن لیگ میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں جاگر نہیں کیا جا رہا۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں معاملات جیسے چلائے جا رہے ہیں، اگر اسے نہ روکا گیا تو یہ دوسرا بلوچستان بن سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جلد مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی۔ 

مزید :

کوٹلی -اہم خبریں -