ویاب ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ، بیوی کا تابعداررہوں گا: ٹیسٹ کرکٹر

ویاب ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ، بیوی کا تابعداررہوں گا: ٹیسٹ کرکٹر
ویاب ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ، بیوی کا تابعداررہوں گا: ٹیسٹ کرکٹر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے، قومی فاسٹ بولر کی شادی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب صنعتکار شاہد چوہدری کی صاحبزادی زینب سے ہوئی۔لاہور میں بارات کی روانگی سے قبل وہاب ریاض کی سہرا بندی کی تقریب ہوئی جس میں روایتی انداز میں دولہے کی بہنوں اور دیگر رشتے داروں نے رسومات ادا کیں۔اس موقع پر وہاب ریاض خاصے خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔ میڈیا سے بات چیت میں اُنہوں نے کہا کہ یہ ان کی پہلی شادی ہے اور ان کی شریک حیات کو والدین نے پسند کیا ہے، وہ اپنی نئی زندگی شروع کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد اپنی بیویوں کے تابعدار ہیں اور خوشگوار زندگی گزارنے کا راز بھی یہی ہے کہ بیوی کی ہاں میں ہاں ملائی جائے اور وہ بھی اسی اصول کے تحت زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس