تہران اورترکی کی قربتیں بڑھنے لگیں ، بھرپورانٹیلی جنس تعاون جاری ہے: ایران

تہران اورترکی کی قربتیں بڑھنے لگیں ، بھرپورانٹیلی جنس تعاون جاری ہے: ایران
تہران اورترکی کی قربتیں بڑھنے لگیں ، بھرپورانٹیلی جنس تعاون جاری ہے: ایران

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے کہاہے کہ انقرہ اور تہران موثر علاقائی طاقتیں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ ترکی میں متعین ایرانی سفیر نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ تہران اور انقرہ کے درمیان انٹیلی جنس کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت زیادہ مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ تہران کے سفیر علی رضا بکدیلی نے کہا کہ ایران اور ترکی خطے کی دو اہم قوتیں ہیں جو نہ صرف تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں بلکہ ان کا علاقائی اثر و رسوخ بھی بڑھ رہا ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے سے انٹیلی جنس کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایرانی سفیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی میڈیا میں پہلے ہی اس نوعیت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ چند ہفتے پیشتر ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی، ایران کو اسرائیلی کے مفادات کی خاطر جاسوسی کرنے والوں کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔ 

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں