کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ایک میچ ہارنے پر تنقید درست نہیں: مصباح الحق

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ایک میچ ہارنے پر تنقید درست نہیں: مصباح ...
کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ایک میچ ہارنے پر تنقید درست نہیں: مصباح الحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بیٹنگ لائن کمزور ہے، ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے مگر ایک میچ ہارنے پر شدید تنقید درست نہیں، ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریزجیت گئے، نئے کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہترنہیں، بیٹنگ کوبہترکرنے کیلئے محنت کرنی ہوگی اور بیٹنگ کوچ کے تقررکیلئے بھی سوچناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تبدیلیوں کی ضرورت ہے وہ سب کے سامنے ہے،جب تبدیلیاں ہوں گی سب کونظرآئیں گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ دبئی سیریزہارنے کے بعدہم پربہت پریشرتھا، جنوبی افریقہ کی ٹیم20سال بعدہوم گراو¿نڈپرہاری ہے۔ واپس آنیوالے کھلاڑیوں میں مصباح الحق، احمدشہزاد، ناصرجمشید، سعیداجمل،عمراکمل اوردیگر شامل ہیں۔ 

مزید : کھیل