آزادکشمیر میں بس کھائی میں گر نے سے 10مسافر جاں بحق

آزادکشمیر میں بس کھائی میں گر نے سے 10مسافر جاں بحق
آزادکشمیر میں بس کھائی میں گر نے سے 10مسافر جاں بحق

  

 مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں بس کھائی میں گرنے سے 10مسافر افراد جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے علاقے فاروڈ کہوٹہ آرہی تھی کہ علی الصبح سیڑیاں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔حادثے کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے جنہیں فاروڈ  کہوٹہ میں واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید : قومی