ایم کیوایم کے مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی بیرون ملک منتقل ، مقامی قیادت سے اختلافات کی متضاد خبریں

ایم کیوایم کے مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی بیرون ملک منتقل ، مقامی قیادت سے ...
ایم کیوایم کے مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی بیرون ملک منتقل ، مقامی قیادت سے اختلافات کی متضاد خبریں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی مقامی قیادت سے اختلافات کے باعث مصطفی کمال اور انیس قائم خانی ناراض ہوکر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں تاہم ایم کیوایم نے اختلافات کی تردید کردی۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مصطفی کمال کے سینیٹ رکنیت سے استعفے کی تصدیق کردی لیکن کہا ہے کہ ابھی قیادت نے استعفے کا فیصلہ منظور نہیں کیا۔ کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کئی ماہ سے بعض نجی مسائل کے باعث بیرون ملک مقیم ہیں۔ بیرون ملک روانگی سے قبل مصطفی کمال نے ایم کیوایم کی قیادت کو با ضابطہ طور پر مطلع کردیا تھا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ناظم کراچی کی حیثیت سے مصطفی کمال نے جو خدمات انجام دیں ان سے پوری دنیا واقف ہے۔ ایم کیوایم ان خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایم کیو ایم اور مصطفی کمال کے درمیان اختلافات ہیںتاہم جیونیوز کاکہناہے کہ مئی 2013ءمیں ایم کیوایم کے اجلاس میں ہونیوالی تلخ کلامی کے بعداختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں