پولیس کا پنجاب یونیورسٹی میں چھاپہ، متعددطلباءگرفتار، ناظم کے کمرے سے پستول کی گولیاں اور منشیات برآمد،کوئی تعجب نہیں: جمعیت

پولیس کا پنجاب یونیورسٹی میں چھاپہ، متعددطلباءگرفتار، ناظم کے کمرے سے پستول ...
پولیس کا پنجاب یونیورسٹی میں چھاپہ، متعددطلباءگرفتار، ناظم کے کمرے سے پستول کی گولیاں اور منشیات برآمد،کوئی تعجب نہیں: جمعیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھاپہ مار کر 12 طلبا کو گرفتار کر لیا جبکہ طلبہ تنظیم کے ناظم کے کمرے سے پستول کی گولیاں اور منشیات برآمد کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پیر کی صبح یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 16 میں چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران پولیس 12 طلبا کو پکڑ کر لے گئی۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ایک کمرے سے پستول کی گولیاں ، شراب کی بوتلیں اور بھنگ برآمد کرلی ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ہاسٹل نمبر345طلبہ تنظیم کے ناظم راﺅعدنان کے نام پر الاٹ تھا۔ اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فی الفور طلبا کی گرفتاریاں بند کر دے،جمعیت کے سینکڑوں طلباءکو لاپتہ کردیاگیاہے ۔ترجمان نے کہاکہ شراب کی بوتلیں اور گولی ملنے پر کوئی حیرت نہیں ، تعجب ہے کہ وی سی نے ایک گولی اور تین خالی بوتلیں برآمدکرائیں ،پولیس وی سی ہاﺅ س پر چھاپہ ماراتو بھری ہوئی بوتلیں ملیں گی ۔اُن کاکہناتھاکہ ہاسٹل میں ایسی چیزوں کی موجودگی پر ریذیڈنٹ آفیسر سے جواب طلب کیاجائے اورپنجاب حکومت وی سی کی سرپرستی بند کرے ۔