رینٹل پاور کیس: راجہ پرویز اشرف پرعائد ہونیوالی فرد جرم 14دسمبرتک موخر

رینٹل پاور کیس: راجہ پرویز اشرف پرعائد ہونیوالی فرد جرم 14دسمبرتک موخر
رینٹل پاور کیس: راجہ پرویز اشرف پرعائد ہونیوالی فرد جرم 14دسمبرتک موخر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر ممکنہ طورپر عائد ہونیوالی فرد جرم 14دسمبرتک موخرکردی ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیرپانی وبجلی اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پیش ہوئے ۔دوران سماعت راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائک کا کہنا تھا کہ تھا کہ ریفرنس سے متعلق ضروری دستاویزات ابھی تک فراہم نہیں کی گئیں، رینٹل پاور معاہدے سے فائدہ اٹھانے والے ملزمان کی عدالت میں پیشی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، ملزمان اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائدہ اٹھانے والوں کو کیسے چھوڑا جا سکتا ہے جس کے بعد عدالت نے ہدایت کی کہ راجہ پرویز اشرف کے وکیل کو دستاویزات فراہم کی جائیں اور مزید سماعت 14دسمبرتک ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد