کیمپس پل بلاک،ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں،طلباءتنظیم نے گن پوائنٹ پر گاڑیوں کی چابیاں چھین لیں

کیمپس پل بلاک،ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں،طلباءتنظیم نے گن پوائنٹ پر گاڑیوں ...
 کیمپس پل بلاک،ایمبولینسیں بھی پھنس گئیں،طلباءتنظیم نے گن پوائنٹ پر گاڑیوں کی چابیاں چھین لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی قائداعظم کیمپس کے پل پر چوک میں بسیں کھڑی کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے چاروں اطراف میں شدید ٹریفک جام ہوگئی اورجناح ہسپتال و شیخ زید ہسپتال کے لیے ایمبولینسوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ کیمپس پل پر کھڑی لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی بسوں کے ڈرائیوروں نے دعویٰ کیاہے کہ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنان نے گن پوائنٹ پر بسوں کی چابیاں چھین لیں اور فرار ہوگئے ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق بسوں کے ساتھ ساتھ موقع پر پہلے پہل پہنچنے والی چھوٹی گاڑیوں کی چابیاں بھی ملزمان ساتھ لے گئے ہیں ۔ راستے بلاک ہوجانے کی وجہ سے کینال روڈ اور شیخ زید ہسپتال کے سامنے سے گزرنے والی سڑکوں پر دونوں اطراف بری طرح ٹریفک جام ہوگئی جس کی وجہ سے یونیورسٹی طلباءاور شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔ شدید ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی کے سامنے واقع شیخ زید ہسپتال اور دوسری طرف جناح ہسپتال جانیوالی ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہیں ۔ یادرہے کہ لاءکالج میں طلباءکے اساتذہ پر تشدد کے بعد ویڈیو سے شناخت ہونے کے بعد اسلامی جمعیت طلباءکے کچھ نامزد ملزمان سمیت مقدمہ درج کرلیاگیاتھاجس کے بعد سے حالات بدستور کشیدہ ہیں اور پیر کی صبح ہوسٹل میں چھاپے کے دوران پولیس نے پستول کی گولیاں ، شراب کی بوتلیں اور بھنگ برآمد کرلی ۔بتایاگیاہے کہ مذکورہ کمرہ طلبہ تنظیم کے ناظم راﺅعدنان کے نام پر الاٹ تھا۔

مزید :

لاہور -