امریکیوں سے رہائی پانیوالے چھ پاکستان سے سنٹرل جیل پشاور میں رشتہ داروں کی ملاقات

امریکیوں سے رہائی پانیوالے چھ پاکستان سے سنٹرل جیل پشاور میں رشتہ داروں ...
امریکیوں سے رہائی پانیوالے چھ پاکستان سے سنٹرل جیل پشاور میں رشتہ داروں کی ملاقات

  

پشاور،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ کے حکم پر امریکی فوج سے رہائی پانیوالے چھ پاکستانیوں سے سنٹرل جیل پشاورمیں رشتہ داروں کی ملاقات ہوئی جس دوران نہایت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ ذرائع کے مطابق چھ پاکستانیوں کو امریکی فوج نے بگرام میں گرفتار کرلیاتھالیکن خوش قسمتی سے الزام ثابت نہ ہونے پر اُنہیں 16نومبرکو رہاکردیاگیا۔ افغانستان سے پاکستان کے حوالے کیے گئے پشاور اور قبائلی علاقوں کے چھ افرادکو پاکستان میں گرفتار کرلیاگیااور سنٹرل جیل پشاور میں قید کردیاگیاجہاں منگل کو عدالتی حکم پر رشتہ داروں سے ملاقات کروائی گئی ۔اِس دوران قیدیوں کے عزیز واقارب غم اور خوشی کے ملے جلے انداز میں اپنے پیاروں کو گلے لگا کر چومتے رہے ۔

مزید : پشاور