اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران سنگین مقدمات میں گرفتار ملزم فرار

اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران سنگین مقدمات میں گرفتار ملزم فرار
اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران سنگین مقدمات میں گرفتار ملزم فرار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران سنگین مقدمات میں گرفتارملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیاجس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی تاہم کسی قسم کی کامیابی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق صابراں بی بی قتل کیس میں گرفتار تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھرکو عدالت میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیاجارہاتھاکہ 20سے زائد مسلح افراد نے حملہ کرکے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑالیااور فرار ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے  کہ ملزم فرخ کھوکھر دہشتگردی ، قتل اور زمینوں پر قبضے کے مقدمات میں ملوث تھا۔ملزم کوچھڑانے کے لیے کیے گئے حملے میں تمام اہلکار محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔ جائے حملہ کے بارے میں واضح نہیں ہوسکا ، گلشن آباد اور احاطہ عدالت میں ہی حملہ ہونے کی متضاد اطلاعات ہیں ۔ 

مزید : راولپنڈی