الیکشن کمیشن کا سات دسمبرکو سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کااعلان

الیکشن کمیشن کا سات دسمبرکو سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ...
الیکشن کمیشن کا سات دسمبرکو سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کااعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 دسمبر کو جاری کرنے کا اعلان کردیاہے اور اس ضمن میں صوبوں کو آگاہ کیا ہے کہ تیاریاں مکمل نہ کی گئیں توذمہ داروہ ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں18 اور پنجاب میں30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تھا جس کا شیڈول 29 نومبر کو جاری کیا جانا تھا، صوبوں کو اپنی تیاریاں 28 نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم صوبوں کی جانب سے مقررہ وقت میں قانونی تقاضے مکمل نہ کیے جاسکے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب دونوں صوبوں کو خط لکھ کر بتایا گیا ہے کہ سات دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا اوراس سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں۔

مزید : قومی