اسحاق ڈارکانوٹس، مارکیٹ میں ڈالر کی کمی پوری کرنے کی ہدایت

اسحاق ڈارکانوٹس، مارکیٹ میں ڈالر کی کمی پوری کرنے کی ہدایت
اسحاق ڈارکانوٹس، مارکیٹ میں ڈالر کی کمی پوری کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سٹیٹ بینک کو ڈالر کی رسد میں ہوئی کمی کو فوری دور کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد ڈالر کی قیمت جلدکم ہونے کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکسچینج کمپنیوں اور شیڈول بینکوں میں ڈالر کی کمی کانوٹس لیتے ہوئے مرکزی بینک کو ڈالر کی فراہمی کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے جس پر مرکزی بینک نے بھی ہدایت پر فوری عمل درآمد کرنے اور ڈالر کی رسد میں کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ڈالر کی بروقت درآمد نہ ہونے کے سبب اس کی رسد میں کمی آئی ہے جسکی وجہ سے اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتوں کا فرق خاصا بڑھ گیا ہے۔

مزید :

بزنس -