افغانستان : پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ، چار پولیس اہلکار ہلاک اور 17زخمی

افغانستان : پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ، چار پولیس اہلکار ہلاک اور 17زخمی
افغانستان : پولیس سٹیشن پر خود کش حملہ، چار پولیس اہلکار ہلاک اور 17زخمی

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پولیس سٹیشن پر خود کش حملے سے چار پولیس اہلکار ہلاک اور 17زخمی ہو گئے۔صوبہ وردک میں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرا ٹرک پولیس سٹیشن سے ٹکرا دیا،واقعے میں چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ سترہ اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،طالبان نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزید : بین الاقوامی