کراچی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن جاں بحق
کراچی میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن جاں بحق

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن دین محمد وزیر سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دین محمد وزیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔ ا نہوں نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید : کراچی