شعیب اختر نے ”بڑا بھائی“ کہہ دیا شاہ رخ خان نے منہ چوم کر جوابی محبت کا اظہار کیا

شعیب اختر نے ”بڑا بھائی“ کہہ دیا شاہ رخ خان نے منہ چوم کر جوابی محبت کا اظہار ...
شعیب اختر نے ”بڑا بھائی“ کہہ دیا شاہ رخ خان نے منہ چوم کر جوابی محبت کا اظہار کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فلمی صنعت کے مسلمان سپرسٹار اداکار شاہ رخ خان نے سپیڈ ماسٹر شعیب اختر سے محبت کا والہانہ اظہار کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شعیب اختر نے ممبئی میں شاہ رخ خان کو بڑا بھائی کہہ کر بلایا تو کنگ خان نے ان کا منہ چوم لیا دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل گئی، کنگ خان نے شعیب اختر کو ٹوئٹر جوائن کرنے پر وارم ویلکم بھی کہا۔ جواب میں شعیب اختر نے بھی ”لو ایس آر کے“ کا پیغام دیا۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے سپرسٹار سلمان خان کے والد فلم رائٹر سلیم خان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی چند روز قبل شرکت کی تھی جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -