افغانستان نے اومان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا

افغانستان نے اومان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا
افغانستان نے اومان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا

  

ابوظہبی(ویب ڈیسک) افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں اومان کو 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔محمد شہزاد 60، شفیق اللہ 32 اور کریم صادق 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اومان کی ٹیم جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا سکی اور بارہ رنز سے ہار گئی۔ خاور علی 38، جیتندر سنگھ 28 اور ذیشان مقصود 24 رنز بنا سکے۔ افغانستان کی طرف سے یامین احمدزئی نے تین جبکہ روخان بارکزئی اور سید شیرزاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے فتح یقینی بنائی۔

مزید :

کھیل -