کماد کی کٹائی 15 جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت

کماد کی کٹائی 15 جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت
کماد کی کٹائی 15 جنوری کے بعد کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) کاشتکاروں کو موہڈی فصل رکھنے کیلئے کماد کی کٹائی 15 جنوی کے بعد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جن کھیتوں میں موہڈی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنی درکار تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنی درکار ہو اس کھیت کو فوراً تیار کرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیر گندم کاشٹ کردی جائے تاکہ مناسب پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ کماد کی کٹائی گنے کیا قسام اور فصل کے پکنے کو مدنظر رکھ کر کی جائے اور ستمبر کاشت، موہڈی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے جبکہ درمیانی اور دیر سے پکنے والی اقسام کو بعد میں کاٹا جائے۔

مزید :

بزنس -