ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کامیاب رہا، آئندہ سال پاکستان کیساتھ کھیلیں گے: کرکٹ آسٹریلیا

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کامیاب رہا، آئندہ سال پاکستان کیساتھ کھیلیں گے: کرکٹ ...
ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کامیاب رہا، آئندہ سال پاکستان کیساتھ کھیلیں گے: کرکٹ آسٹریلیا

  

ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے آئندہ سال پاکستان کیساتھ میچ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کامیاب رہا ہے اور آئندہ سال پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ پاکستان کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی باضابطہ دعوت دے چکا ہے اور اس ضمن میں دونوں کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

مزید :

کھیل -