نندی پور پلانٹ: انجینئر بوائلر ٹھیک کرتے رہے مسئلہ ٹربائن میں نکلا

نندی پور پلانٹ: انجینئر بوائلر ٹھیک کرتے رہے مسئلہ ٹربائن میں نکلا
 نندی پور پلانٹ: انجینئر بوائلر ٹھیک کرتے رہے مسئلہ ٹربائن میں نکلا

  

لاہور (ویب ڈیسک) نندی پور پاور پلانٹ پراجیکٹ میں ہونیوالی خرابی کو 4 روز بعد بالآخر تلاش کر لیا گیا، پراجیکٹ کی گیس ٹربائن میں مسئلہ تھا جبکہ البار یو کمپنی کے انجینئر بوائلر میں خرابی ڈھونڈتے رہے، پلانٹ کو بار بار چلانے کی کوشش سے مسئلہ مزید خراب ہو گیا۔ اخبار نئی بات کے مطابق نجی کمپنی کے انجینئر بوائلر کو ٹھیک کرتے کرتے گیس ٹربائن کا ایگنیشن بھی خراب کر بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے فیصل آباد کے ایڈیشنل ریذیڈنٹ انجینئر امجد نثار کو طلب کر لیا گیا ہے جو کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ وہاں پر پہنچ گئے ہیں اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اخبارنے بتایا ہے کہ گزشتہ چار روز سے نندی پور مکمل بند پڑا ہو اہے اور نجی کمپنی کے انجینئر اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اس دوران تکنیکی خرابی دور ہونے کی بجائے مسئلہ مزید بڑھ گیا جس سے گیس ٹربائن کو نقصان پہنچا اور اس سے بوائلر کے مطلوبہ آرپی ایم پورے نہیں ہورہے تھے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ اب اصل خرابی کے قریب پہنچ چکے ہیں امید ہے کہ یہ ایک یادو روز میں ٹھیک ہو جائیگا جس کے بعد بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائیگی۔

مزید :

لاہور -