اوباما کا پیرس تھیٹر کا دورہ ،پیوٹن سے ملاقات

اوباما کا پیرس تھیٹر کا دورہ ،پیوٹن سے ملاقات
اوباما کا پیرس تھیٹر کا دورہ ،پیوٹن سے ملاقات

  

پیرس (اے پی پی، این این آئی) امریکی صدر باراک اوباما نے فرانس آمد کے فوری بعد پیرس میں بٹا کلان تھیٹر کا دورہ کیا اورپیرس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر فرانسو اولاند بھی ان کے ساتھ تھے۔ امریکی صدر نے دہشت گردی کے مقام پر پھول رکھے۔ انہوں نے تھیڑ کے باہر دہشت گردی کے مقام پر تھوڑی دیر خاموشی اختیار کی اور سرجھکائے کھڑے رہے۔

مزید :

بین الاقوامی -