جرمن عوام نے اولمپکس میزبانی کیخلاف فیصلہ سنا دیا

جرمن عوام نے اولمپکس میزبانی کیخلاف فیصلہ سنا دیا
جرمن عوام نے اولمپکس میزبانی کیخلاف فیصلہ سنا دیا

  

ہیمبرگ (ویب ڈیسک) جرمن عوام نے ہیمبرگ 2024 کے اولمپکس اور پیرالمپکس مقابلوں کی میزبانی کےخلاف فیصلہ دے دیا۔ میگا ایونٹس کے انعقاد کیلئے ہیمبرگ ، روم پیرس ، بڈاپسٹ اور لال اینجلس کے ساتھ شامل تھا لیکن ریفرنڈم میں شہر ار نزدیکی قصبے کیل کے 51.7 فیصد رہائشیوں نے اس کیخلاف ووٹ ڈالے ۔ واضح رہے کہ اگر ہیمبرگ کا انتخاب ہوجاتا تو کشتی رانی کے مقابلوں کا انعقاد کیل میں ہونا تھا ۔ جرمن اولمپکس حکام نے میزبان امیدوار شہر کے طور پر ہیمبرگ کو برلن پر ترجیح دی تھی، شہر کے میئر اولوف شولز کا کہناہے کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو ہم نہیں چاہتے تھے لیکن عوام کی رائے پر کسی اور چیز کو ترجیح نہیں دی جاسکتی ۔ 1972 میں میونخ میں گیمز کے بعد سے جرمنی نے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی نہیں کی ، اس پر ناقدین کا کہناہے کہ 11 ارب 20 کروڑ یورو کی لاگت سے اولمپکس منعقد کرانے کا یہ منصوبہ اسراف پر مبنی تھا، 2 سال قبل میونخ کے شہری بھی 2022 موسم سرما کے اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کےخلاف ووٹ دے چکے ہیں ۔ رواں سال جولائی میں امریکی شہر بوسٹین نے بھی شہریوں کی حمایت حاصل نہ ہونے کے بعد 2024 کے مقابلوں کی میزبانی دوڑ سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ 2024 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کیلئے منتخب ہونے واے شہر کے نام کا اعلان ستمبر 2017 میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -