کرائے پر جگہ ڈھونڈنے کیلئے شاندار پیشکش، برطانوی خاتون نے گھر کا ایک کمرہ مفت دینے کا اعلان کردیا لیکن صرف ایک چھوٹی سی شرط پر کہ۔۔۔

کرائے پر جگہ ڈھونڈنے کیلئے شاندار پیشکش، برطانوی خاتون نے گھر کا ایک کمرہ ...
کرائے پر جگہ ڈھونڈنے کیلئے شاندار پیشکش، برطانوی خاتون نے گھر کا ایک کمرہ مفت دینے کا اعلان کردیا لیکن صرف ایک چھوٹی سی شرط پر کہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جو لوگ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں ان کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ کاش کسی طرح اس گھر کا کرایہ انہیں ادا نہ کرنا پڑے۔ مگر اب برطانیہ میں ایسے لوگوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ ایک عالیشان گھر میں بغیر کرائے کے رہ سکتے ہیں مگر اس کے لیے ایک چھوٹی سی شرط یہ ہے کہ انہیں کرائے اور دیگر بلوں کے عوض اس گھر کی مالک کے تین بچوں کو سنبھالنا پڑے گا۔ ایک امیر کبیر خاتون نے ویب سائٹ Spareroom.comپر اپنے لگژری گھر کا ایک کمرہ کرائے پر دینے کے لیے اشتہار دیا ہے۔

مزید جانئے: پاکستانی بینک نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، گونگی نوجوان لڑکی کو اے ٹی ایم جاری کرنے سے انکار کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر کسی کو بھی غصہ آجائے

اینا نامی برطانوی خاتون نے اشتہار میں لکھا ہے کہ کمرہ لینے والے شخص، ترجیحاً طالب علم، کو ہفتے میں دو بار سہ پہر کے وقت اور ہفتے کے اختتام پر چند گھنٹے کے لیے میرے تین بچوں کو سنبھالنا ہو گا۔ اینا کا کہنا ہے کہ ان اوقات وہ اپنے لائف پارٹنر کے ہمراہ گھر سے باہر جاتی ہے۔ اشتہار میں اس نے مزید لکھا ہے کہ جو شخص اس شرط پر کمرہ لینے کے لیے راضی ہو گا وہ بغیر کرایہ ادا کیے اس کے گھر میں رہ سکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اسے وائی فائی بھی فراہم کیا جائے گا اور دیگریوٹیلٹی بل بھی اینا ہی ادا کریں گی اور کمرہ لینے والا شخص ان کا واش روم، واشنگ مشین، کچن، سکائی ٹی وی اور لیونگ روم بھی استعمال کر سکے گا۔

اینا نے دیگر شرائط میں لکھا ہے کہ کمرہ کم از کم 2ماہ کی مدت کے لیے کسی طالب علم یا پارٹ ٹائم جاب کرنے والے کو دیا جائے گا۔ اس کے مرد و خاتون کی کوئی تخصیص نہیں، دونوں ہی کمرہ حاصل کر سکتے ہیں، مگر ایک نوجوان پروفیشنل خاتون کو ترجیح دی جائے گی۔اینا نے اشتہار میں سگریٹ پینے والوں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مہربانی کرکے درخواست نہ دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -