وزن کم کرنے کا شوق تو سب کو ہوتا ہے لیکن 16 انچ کی کمر حاصل کرنے کیلئے اس خاتون نے کیا حربہ اپنایا؟ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے

وزن کم کرنے کا شوق تو سب کو ہوتا ہے لیکن 16 انچ کی کمر حاصل کرنے کیلئے اس خاتون ...
وزن کم کرنے کا شوق تو سب کو ہوتا ہے لیکن 16 انچ کی کمر حاصل کرنے کیلئے اس خاتون نے کیا حربہ اپنایا؟ جان کر آپ بھی گھبراجائیں گے

  

نیویارک (نیوزڈیسک) کم وزن اور پتلی کمر کا شوق توتقریباً ہر شخص کو ہی ہوتا ہے لیکن سویڈن سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ماڈل ’پکسی فوکس‘ نے تو اس شوق میں تمام حدیں ہی پار کردیں۔ پکسی کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ اسے کہتے ہیں کہ وہ کسی کارٹون کے کردار کی طرح نظر آتی ہے۔ تاہم اس حالت تک پہنچنے کیلئے اس نے 15 سرجریاں کروائیں جن پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ آیا۔ مزید یہ کہ پتلی کمر کے شوق میں نچلی پسلیاں بھی نکلواڈالیں۔ اب اس کی کمر صرف 16 انچ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کارٹون کے کردار کی طرھ ہی دکھنا چاہتی تھی اور پسلیاں بھی اسی مقصد کی تکمیل کیلئے نکلوائیں۔ یہ سرجری 5 گھنٹے تک جاری رہی اور اب واپسی کا کوئی طریقہ بھی نہیں۔ اس پر 9 لاکھ روپے خرچ بھی آیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پہلے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے ڈاکٹر نہیں ملتے تھے لیکن اب انہوں نے بھی مجھے سنجیدگی سے لینا شروع کردیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے پتلی کمر کا ریکارڈ جس خاتون کے پاس ہے اس کی کمر 15 انچ ہے۔ محنت جاری رکھوں گی اور جلد ہی اپنی کمر کو 14 انچ تک پہنچا کر ریکارڈ کی مالک بن جاﺅں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -