رفعت اللہ کو شامل کرنے کا فیصلہ صرف سلیکشن کمیٹی کا نہیں تھا، ہارون رشید
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ رفعت اللہ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ صرف سلیکشن کمیٹی کا نہیں تھا، سہیل تنویر کافی پریشانی کا باعث ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہارون رشید نے کہا کہ ٹی 20 کی نسبت ون ڈے ٹیم میں زیادہ مسائل ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران دباؤ میں کرکٹرز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل تنویر کافی پریشانی کا باعث ہیں جبکہ رفعت اللہ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ صرف سلیکشن کمیٹی کا نہیں تھا۔