سپر لیگ سے وابستہ بورڈ افسر تنخواہ میں غیرمعمولی اضافے کے لیے کوشاں

سپر لیگ سے وابستہ بورڈ افسر تنخواہ میں غیرمعمولی اضافے کے لیے کوشاں

  

شارجہ (آن لائن) پاکستان سپر لیگ سے وابستہ ایک بورڈ افسر آج کل تنخواہوں میں غیر معمولی اضافوں کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی کے ساتھ بورڈ کے کچھ افسران پی ایس ایل سیکریٹریٹ میں براہ راست کام کررہے ہیں جن میں سے بورڈ کے ایک بڑے افسر نے اپنی موجودہ تنخواہ کو کئی گنا بڑھانے کے لئے ایک تجویز پیش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ نے مزید جائزہ لینے کے لئے اس تجویز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم اگر اس تجویز پر عمل ہوجاتا ہے تو مذکورہ افسر کی تنخواہ اور مراعات چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے بھی زیادہ ہوجائیں گی۔

۔ باخبر ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ میں یہ تجویز سننے کے بعد سبحال احمد کا کہنا تھا کہ انکی تنخواہ اس افسر کی نئی تنخواہ سے کم ہوجائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -